parallax background

Kamyab Jawan, Kamyab Pakistan

Akhuwat, Dr. Amjad Saqib, Akhuwat Micro-finance Model, Nabeel Qadeer Prime Minister of Pakistan, SAPM, Special Assistant to Prime Minister, Usman Dr, Kamyab Jawan, Dr. Sania Nishtar, Ehsaas Program, Dr. Faisal Sultan, Shukat Khannum Memorial Cancer Hospital, Ministry of Health Pakistan, Malik Ameen Aslam, Ministry of Climate Change Pakistan, PMIK, Prime Minister Imran Khan, PTI-led Government Performance, Achievements during Imran khan's premiership, Pakistan's economic growth during Imran Khan's government, Nabeel Qadeer with Imran Khan, Who is Nabeel Qadeer
Akhuwat Microfinance Model and Kamyab Jawan
May 12, 2021
Nabeel Qadeer Prime Minister of Pakistan, SAPM, Special Assistant to Prime Minister, Usman Dr, Kamyab Jawan, Dr. Sania Nishtar, Ehsaas Program, Dr. Faisal Sultan, Shukat Khannum Memorial Cancer Hospital, Ministry of Health Pakistan, Malik Ameen Aslam, Ministry of Climate Change Pakistan, PMIK, Prime Minister Imran Khan, PTI-led Government Performance, Achievements during Imran khan's premiership, Pakistan's economic growth during Imran Khan's government, Nabeel Qadeer with Imran Khan, Who is Nabeel Qadeer
PTI: Journey of Success, Failures and Resilience
May 3, 2021

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات نے ہمیشہ پاکستان کے نو جوانوں کے لئیے مشعل راہ کا کردار ادا کیا ہے- خواہ وہ کرکٹ کے میدان میں لیڈرشپ کا مظاہرہ ہو یا شوکت خانم کینسر ہسپتال جیسے شاہکار سے ضرورت مندوں کا احساس کرنا ہو، خان صاحب نے ہمیشہ نوجوانوں میں خود اعتمادی اور خود مختاری کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔

کامیاب جوان پروگرام بھی وزیر اعظم کی ایک ایسی ہی خاص کاوش ہے جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو با اختیار اور پراعتماد بنانا ہے جس سے نہ صرف وہ بلکہ پوری قوم معاشی اور سماجی طور پر مستفید ہو گی۔ وفاقی حکومت کے زیر نگرانی کامیاب جوان پروگرام کی منہ بولتی کامیابی کے پیچھے ہاتھ ہے عثمان ڈار کا جو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان ہیں۔ یہ سن 2019 سے ہمارے ملک کے نوجوانوں کی زندگیاں سنوارنے میں کوشاں ہیں۔

یہ انہی کی انتھک محنت اور مسلسل کاوش کا نتیجہ ہے کہ صرف ڈیڑھ سال کے عرصے میں کامیاب جوان نے اپنے کام سے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے زیرسایہ اب تک7 پراجیکٹس کا آغاز ہو چکا ہے جن میں سے پی ایم یوتھ انٹرپرینیورسکیم  اورہنرمند پاکستان سرفہرست ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کوبالا دست رکھتے ہوئے پی ایم یوتھ انٹرپرینیورسکیم کے ذریعے کامیاب جوان پاکستان کے نو جوانوں کو آسان اقساط پر اپنا کاروبار شروع کرنے اور خود کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے قرض فراہم کرتا ہے۔

پنجاب سے لے کر سندھ، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان تک کامیاب جوان یوتھ انٹر پرینیور سکیم کے زیر تحت آج تک 8 ارب روپے کی تقسیم سے 10 ہزار نوجوان براہ راست مستفید جبکہ مجموعی طور پر تقریبا 70 ہزار افراد کو روزگار فراہم ہوا ہے- حال ہی میں وزیر اعظم نے اس پروگرام کے توسط سے بلوچستان کے ماہی گیروں کو آسان اقساط پر قرضے دینے کا انعقاد کیا اور اس کے ساتھ ساتھ صوبے سے منتخب ہونے والے نوجوانوں میں منظور شدہ رقوم کی تقسیم کی تاکہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خواہ کے نوجوانوں کی طرح بلوچستان کے نوجوان بھی روزگار اور آگے بڑھنے کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت نے سندھ کے 3 ہزار سے زائد نوجوانوں کے لیے 240 کروڑ روپے کے قرضوں کی منظوری بھی دے دی ہے اور اس سال کے اختتام تک بلوچستان کے نوجوانوں میں 5 ارب روپے تقسیم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ اس حقیقت سے با خوبی واقف کہ زراعت کا شعبہ اور نوجوانوں کی سرگرم شمولیت کسی بھی معیشت کی ترقی کے ضامن ہیں، کامیاب جوان پروگرام کی یوتھ انٹر پرینیور سکیم کسانوں اور ماہی گیروں کو آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا لوہا منوانے کے لیے پر عزم ہے۔

اس کے متوازی ایک زرعی ملک ہونے کی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت نے سندھ میں رہائش پذیر کسانوں کے لئیے 62 کڑوڑ روپے کے قرضوں کی منظوری بھی دے دی ہے۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ انہیں معاشی اور سماجی طور پر خود مختار بنا کر ہی ملک کا مستقبل تابناک بنا سکتے ہیں۔ ان کو کاروباری قرضوں کے ساتھ ساتھ سکلز دینا بھی لازمی ہے تاکہ وہ اپنے زور بازو سے اپنی پہچان بنا سکیں۔

اس بات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ہنرمند پاکستان کے ذریعے کامیاب جوان پروگرام پاک وطن کے ہونہار نوجوانوں کو ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگز مہیا کرتا ہے جس کے حصول سے طلباء اور دیگر پیشہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان با آسانی مناسب روزگار تلاش کر کے اپنے قدموں پہ کھڑے ہو سکتے ہیں۔ آج کے تیز رفتار اور جدید زمانے میں دنیا سے کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کے لئیے ہنرمند پاکستان سکلز سکالر شپ پروگرام کے تحت 18 نت نئے کورسز میں ٹریننگز مہیا کر رہا ہے۔ یہ تمام فنی تربیت صنعتی اور کاروباری مراکز میں معقول معاوضے کے ساتھ کروائی جا رہی ہے۔

مثال کے طور پر بلوچستان میں ہنرمند پاکستان کے Batch 1 کے تحت اب تک 10 کروڑ روپے کی لاگت سے 3255 نوجوانوں نے مختلف شعبہ جات میں ٹریننگ حاصل کی جبکہ Batch 2 میں بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے 5,000 سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ جاری ہیں۔

نوجوانوں کو جدید شعبوں میں ہنر سکھانے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے ذیلی پراجیکٹ ہنر مند پاکستان کے تحت حکومت ملک بھر میں 75 ہائی ٹیک سنٹرز قیام کر رہی ہے۔ سکلز سکالرشپ پروگرام کے تحت سکھر انسیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے 2020 میں ہائی ٹیک ٹیکنالوجی میں بیچ 1 کے 181 نوجوانوں نے1 کروڑ 26 لاکھ 70000 روپے کی رقم سے تکنیکی ٹریننگ حاصل کی جبکہ بیچ 2 میں جدید کورسسز میں داخلہ لینے والے 175 طلباء و طالبات کیلئے 12کروڑ روپے کی رقم مختص کر دی گئی ہے۔

اس کے شانہ بشانہ سندھ میں نوجوانوں کے لیے اب تک 3.5 ارب سے زائد کی رقم خرچ ہوچکی ہے اور 21,000 طلباء کے لیے مزید 111 کروڑ روپے کی رقم مختص ہو چکی ہے۔ آئندہ آنے والے سالوں میں 1000 نوجوان دو سالوں میں 4.8 ارب تک کا قرضہ حاصل کر سکیں گے ؛ ڈیجیٹل سکل ٹریننگ پروگرام کے تحت 104617 طلبہ کوتربیت فراہم کی جائے گی جبکہ 52 فیصد طلبہ کی ہائرایجوکیشن تک رسائی ممکن ہوگی۔

ان تمام قابل تحسین کارناموں کے ساتھ یہ بات ذکر کی حامل ہے کہ کامیاب جوان پاکستان میں پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو عملی طور پر اس پیمانے پر استعمال میں لایا ہے۔  اے آئی جیسی ہائی اینڈ ٹیکنالوجی کو قرضوں کی تقسیم، ڈیٹا اور ٹرینڈ انیلیسز کے لئیے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

ہمارے نوجوان ہی پاکستان کے روشن مستقبل کے معمار ہیں اور انکی کاروباری اور فنی سلاحیتوں کو سنوارنا اور ابھارنا ہی وزیر اعظم عمران خان کی اول ترجیحات میں شمار ہیں۔ ایک مبصر ہونے کی حیثیت سے یہ بات کہنا ہر گز غلط نہ ہو گی کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام نے اپنا کام با خوبی سر انجام دیا ہے اور اس کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کے لئیے عثمان ڈار (معاون خصوصی برائے امور نوجوان) جوش و جزبے سے کوشاں ہیں

میرا یہ ماننا ہے کہ اگر نوجوان علم اور ہنر کی طاقت سے لبریز ہوں تو وہ زندگی میں کبھی بھی ناکامیوں سے نہیں ڈرتے بلکہ اپنی خود اعتمادی اور خوداری کے بل بوتے پر تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام میں شمولیت کر کے نو جوانوں کے پاس ایک سنہری موقع ہے کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اپنے حصے کی اینٹ ڈال سکیں۔

!پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد